پاکستانی نوجوان نے قرآن مجید کا اردو سرچ انجن تخلیق کر لیا
پاکستانی آئی ٹی پروفیشنل زاہد حسین نے قرآن مجید کے لئے ایک ڈائریکڑی سافٹ وئیر تخلیق کیا ہے جسکی بدولت صارف قرآن مجید میں اپنی پسند کا کوئی بھی موضوع تلاش کر سکتے ہیں۔
یوں تو اس سے پہلے بھی قرآن مجید کے مختلف سرچ انجن سافٹ وئیر دستیاب تھے لیکن زاہد کے تخلیق کردہ سافٹ وئیر کی خاص بات یہ ہے کہ آپ اس کی مدد سے قرآن مجید میں کسی بھی ایک مخصوص موضوع سے متعلق چار محتلف زبانوں ( انگریزی ، عربی ، اردو اور رومن اردو ) میں تمام آیات حاصل کر سکتے ہیں۔ اس سے قبل سرچ انجن صرف انگریزی اور عربی زبان تک محدود تھے۔
جیسا کہ آج کل پاکستان میں موبائل میسیجنگ کی بدولت رومن اردو کافی استعمال ہوتی ہے اور آسانی سے سمجھی جاتی ہے، اس لیئے ایسا سرچ انجن بنانا واقعی ایک قابل تعریف امر ہے۔
اسکا کام کرنے کا طریقہ کچھ یوں ہے کہ مثلاً آپ اگر قرآن مجید میں ’صبر‘ کے موضوع پر آیات تلاش کرنا چاہتے ہیں تو آپ یا تو اردو میں صبر ٹائیپ کیجیئے یا پھر انگریزی میں Patience یا رومن اردو میں Sabar لکھیے۔
![]()
یہ سافٹ وئیر آپکو فی الفور بتائے گا کہ قرآن مجید میں یہ لفظ کتنی بار آیا ہے اور کہاں کہاں آیا ہے۔ آیات کے ساتھ ترجمہ بھی فراہم کیا جائے گا۔
زاہد نے اس سافٹ وئیر کو تقریباً ڈیڑھ سال کے عرصہ میں تخلیق کیا ہے اور اب اسے صارفین کے لئے بلکل مفت فراہم کر رہے ہیں۔لیکن آپ زاہد کی خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کی ویب سائٹ پر جا کر عطیہ بھی دے سکتے ہیں۔
زاہد اسکے علاوہ دیگر منصوبوں پر بھی کام کر رہے ہیں جن میں ’حدیث نبویﷺ سرچ انجن‘ ’تفسیر قرآن سرچ انجن‘ اور ’سرچ قرآن و حدیث ویب سائٹ اور موبائل سافٹ وئیر‘ قابل ذکر ہیں۔
زاہد نے اپنا بلاگ بھی بنایا ہوا ہے جسے اس پتہ پر دیکھا جا سکتا ہے۔ http://honestzahid.blog.com
اسکے علاوہ سافٹ وئیر اس پتہ سے ڈاؤنلوڈ کیا جاسکتا ہے۔http://www.mediafire.com/?3qtx6v93f6rc9sf
زاہد نے اپنے سافٹ وئیر کی تشہیر کے لئے مختلف ٹیلی وژن پروگراموں میں بھی شرکت کی ہے۔ نیچے دی گئی ویڈیو جیو ٹی کے پروگرام ’آج کامران خان کے ساتھ‘ سے لی گئی ہے۔
ترجمہ و کتابت : محمد زھیر چوہان
اس تحریر کو انگریزی میں پڑھنے کے لئےیہاں کلک کیجیئے۔
-
Bohtt Khooob Janab Keep Its
-
Download link on MediaFire site is not working. Please provide a new link
-
بھائی صاحب اس ویب سائٹ پر تو یہ میسیج آ رہا ہے ۔ ۔
”
This blog has been suspended due to the violation of the Blog.com’s Terms of Service
“ -
The file you requested has been removed from MediaFire for a violation of our Terms of Service.
-
Link is not valid. Please provide valid link…………. Thank You,. Jazzak Allah
-
i m from Japan. Yes this link is not working! can you send me correct link. Thanks and GoodBye
-
is k dono link dead hei
Comments