پی ٹی سی ایل بھی صارفین سے ہزار روپے بھتہ وصول کرنے لگا
اگر آپ اس بات سے بے خبر ہیں کہ پی ٹی سی ایل نے پچھلے ماہ سے اپنے مختلف براڈ بینڈ پیکجز پر 50GB ڈیٹا ٹرانسفر کی حد مقرر کر دی ہوئی ہے تو قوی امکان ہے کہ اس بار کے ماہانہ بل میں آپ کو 1000 روپے مزید ادا کرنے ہونگے۔
مگر گھبرائیے مت آپ اس مشکل میں اکیلے نہیں بلکہ ہزاروں صارفین ایسے ہیں جو اپنا ماہانہ بل دیکھ کر ہی اس 50GB کی حد سے اگاہ ہونگے۔
اس سلسلہ میں قصور وار آپ نہیں بلکہ پی ٹی سی ایل ہے ، جس نے صارفین کو مطلع کیا بغیر ہے یہ حد مقرر کر دی۔ اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن (پی ٹی اے) جس ادارے کا کام صارفین کے حقوق کی حفاظت کرنا ہے وہ اس معاملہ سے بے خبرخواب خرگوش کے مزے لوٹ رہا ہے۔
ٹیلی ویژن یا اخبارات میں اشتہار دینا تو درکنار پی ٹی سی ایل کو اتنی توفیق بھی نہ ہوئی کہ کم از کم اپنی آفیشل ویب سائیٹ پر ہی اس خبر سے صارفین کو اگاہ کر دیتے۔ جب اس سلسلہ میں پی ٹی سی ایل کی ہیلپ لائین پر فون کر کے جواب طلب کیا گیا تو پی ٹی سی ایل کے نمائندے نے اس حوالے سے معذرت چاہی اور وعدہ کیا کہ ویب سائیٹ کو جلد از جلد اپ ڈیٹ کر دیا جائے گا۔
ویسے تو پی ٹی سی ایل (یا دیگر کوئی بھی انٹرنیٹ فراہم کرنے والی کمپنی ) اپنے تمام صارفین کے ای میل ایڈریس اور فون نمبرز کا ریکارڈ رکھتی ہے لہذا سب سے بہتر طریقہ تو یہ تھا کہ تمام صارفین کو ای میل یا ایس ایم ایس کے ذریعے اس تبدیلی سے مطلع کیا جاتا ۔ لیکن پی ٹی سی ایل نے بدنیتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے غیر قانونی حربوں سے منافع کمانے کہ لئے ایسا نہ کیا ۔
اگر آپ ابھی بھی اس 50GB کی حد سے بے خبر ہیں تو آپ کو مطلع کرتے چلیں کہ پی ٹی سی ایل کی جانب سے 6،4 اور 8 ایم بی براڈبینڈ پیکجز پر 50GB کی حد مقرر کر دی گئی ہے۔ جو صارفین 50GB سے زیادہ بینڈوڈتھ استعمال کریں گے انہیں بل میں 1000 مزید ادا کرنے ہونگے۔
اپنا پی ٹی سی ایل بل آن لائین دیکھنے کے لئے آپ یہ لنک ملاحظہ کر سکتے ہیں۔ اس تبدیلی کے بعد پی ٹی سی ایل براڈبینڈ کے اخراجات کی تفصیل کچھ یوں ہے
|
لیمیٹڈ براڈ بینڈ پیکج |
ان لیمیٹڈ براڈ بینڈ پیکج |
| 2000 – 4Mbps | 3000 – 4Mbps |
| 5000 – 6Mbps | 6000 – 6Mbps |
| 7000 – 8Mbps | 8000 – 8Mbps |
- 2,1 اور 10 ایم کی پیکج تاحال ان لیمیٹڈ ہی ہیں
- نئے ریٹس 1 اگست 2011 سے لاگو ہیں
پی ٹی سی ایل کے مطابق اسکے 1000 شہروں میں اسکے صارفین کی تعداد 668,376 ہے۔
ترجمہ و کتابت : محمد زھیر چوہان
اس تحریر کو انگریزی میں پڑھنے کے لئےیہاں کلک کیجیئے۔
-
hatta” aala like it”
-
“بھتہ“ سے جو مزہ آیا ہے وہ انگلش ورژن میں کہاں!
-
ہاہاہا آپ نے تو ایم کیو ایم کی یاد دلا دی
-
Exactly right, waqai lagta hay PTCL MQM may hay, its really quite illegal , its an official blunder
-
-
Are you sure, that there is 50Gb limit this month I crossed 190 Gb. According to Net Stat Software, Do I need to pay them 1000 or double amount.
PTCL has always surprises.////// -
مطلع فرمانے پر مشکور ہوں ۔۔۔
-
hahahaha…m amazed..PTCL….(LIKE)..i hit the like button for ptcl ha for this shocking and jocking news..is ka matlb jo myry jasy net cafe owner chota mota kam kar ry thy 4mb k sath un ki pockets py din dihary DAKA..wo b baghyr koi parchi mily..in ko koi btaye aysa to karachi main b ni hota wahan b pasy lyny sy phly 1 parchi milti ha bhai………!
-
PTCL nain mughy bhi loot liye hai….1000 extra dy ker aa raha hun…Aaaj sy ptcl band wateen start ….I like the urdu Porpakistani
-
Aur mai evo use kar raha hoon signal full atay hain lekin speed kam hai 25kb/s
-
کیا کوئی مجھے اسکا حل بتائے گا کے پی ٹی سی ایل ایوو کی سپیڈکو کیسے بڑھایا جائے
-
بھائ اپ نے تو ھمین ڈرا ہی دیا ہے یے سب بتا کہ بھائ جی اس کا کوئ حل بھی بتا دو نھی تو ھم پھر مارے گے
-
Great atrcile, thank you again for writing.
Comments