وفاق کا پنجاب حکومت کو موبائل جاسوسی نظام دینے سے انکار
وفاقی حکومت کی جانب سے موبائل فون کی جاسوسی کے نظام کے لئے پنجاب حکومت کی درخواست کو رد کر دیا گیا۔ ’دی نیوز‘ کے مطابق اس کی وجہ یہ ہے کہ آئی ایس آئی نے اس کو منظور نہیں کیا۔
پنجاب حکومت نے اس سے قبل وفاق کو درخواست بھیجی تھی کہ دہشت گردی ، اغوا برائے تاوان اور اس قسم کے دیگر جرائم کی روک تھام کے لئے پنجاب حکومت کو نظام فراہم کیا جائے۔
پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ صوبائی حکومت متعدد بار وفاقی اداروں سے موبائل فون کی جاسوسی کے نظام مہیا کرنے کی درخواست کر چکی ہے لیکن وفاقی حکومت کے کان پر جوں بھی نہیں رینگی۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اگر وفاقی حکومت ہمیں جدید ٹیکنالوجی مہیانہیں کرتی تو ہم جرائم کا مقابلہ کیسے کر سکتے ہیں۔
دیکھنے میں آیا ہے کہ اگر کسی حکومتی ایجنسی کو کسی موبائل فون کی معلومات درکار ہوں تو وہ اعلی ایجنسیوں سے رابطہ کرتی ہے۔ جوکہ چند منٹوں میں یہ معلومات حاصل کر لیتی ہیں۔ لیکن دوسروں کو یہ معلومات فراہم کرنا یا نہ کرنا ان کے اختیار میں ہے۔
ترجمہ و کتابت: محمد زھیر چوہان
اس تحریر کو انگریزی میں پڑھنے کے لئےیہاں کلک کیجیئے۔
-
یہ جوں تک نہ رینگی ہوتا ہے۔
Comments