موبی لنک پاک سری لنکا کرکٹ سیریزاسپانسر کرے گا
آئیندہ ہونے والی پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ میچ سیریز کے لئے موبی لنک نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے شراکت کا معاہدہ کر لیا ہے۔اس سیریز کو موبی لنک جاز کپ 2011 کا نام دیا گیا ہے۔
سیریز کا آفیشل لوگو نیشل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں موبی لنک کے وی پی مارکیٹنگ جہانزیب تاج اور پی سی بی کے جی ایم مارکیٹنگ طارق حکیم نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں پیش کیا۔
موبی 2006 سے پاکستان میں کرکٹ کے فروغ کے لئے پی سی بی سے تعاون کر رہا ہے۔ جس میں ڈومیسٹک کرکٹ اور نئے کھلاڑیوں کی تلاش جیسی سرگرمیاں شامل ہیں۔ حالیہ پاک سری لنکا سیریز میں شراکت کر کے موبی لنک نے کرکٹ کے حوالے سے اپنی روایات کو قائم رکھا ہے۔
موبی لنک جاز کپ 2011 ، 18 اکتوبر سے 25 نومبر کے درمیان متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔اس میں تین ٹیسٹ میچ ، پانچ ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئینٹی شامل ہیں۔
ترجمہ و کتابت: محمد زھیر چوہان
اس تحریر کو انگریزی میں پڑھنے کے لئےیہاں کلک کیجیئے۔
Comments