وطین نے نئے پیکجز کا اعلان کر دیا
وطین کی جانب سے نئے وائی میکس پیکجز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے تین نئے پیکجز متعارف کروائے گئے ہیں جن کی تفصیل کچھ یوں ہے۔
نوٹ:
- نئے صارفین کے لیے سبسکرپشن چارجز 1499 روپے لاگو ہونگے۔
- کوئی بھی پیکج مکمل طور پر لامحدود نہیں حتی کہ لامحدود پیکج کی حد بھی 100GB ہے۔
- ڈاونلوڈنگ کی حد عبور کرجانے کے بعد 100 روپے فی GB کے حساب سے چارج ہونگے۔
- موڈیم کا کرایہ 99 روپے ہر ماہ چارج کیا جائے گا۔
- صرف یوایس بی والے پیکج کو ہی علیحدہ سے خریدا جاسکتا ہے۔ ورنہ باقی پیکجز کے لیے ٹیلی فون کی سروس بھی حاصل کرنا ہوگی۔
- اگر صارف 50 فیصد لائین رینٹ اضافی ادا کریں تو رات 1 بجے سے صبح 11 بجے تک مفت لامحدود ڈاونلوڈنگ کی جاسکتی ہے۔ جو آپ کی اصل ڈاونلوڈنگ میں شمار نہیں کی جائے گی۔
![]()
مثال کہ طور پر اگر آپ 1MB لامحدود پیکج حاصل کرتے ہیں تو اخراجات کی تفصیل کچھ یوں ہوگی۔
- پیکج چارجز : 1399 روپے
- موڈیم کرایہ: 99 روپے
- ٹیلی فون لائین رینٹ : 118 روپے (90 روپے +ٹیکس)
- کل خرچہ : 1605 روپے
- اس حوالے سے مزید معلومات کے لیے وطین کی ہیلپ لائین یا فرنچائیز سے رابطہ کیجئے۔
- یہ تمام ریٹ علاوہ ٹیکس ہیں
- صارفین کو ہر ماہ وطین سے وطین کالز کرنے کے لیے 1000 مفت منٹ فراہم کیے جائیں گے۔
ترجمہ و کتابت: محمد زھیر چوہان
اس تحریر کو انگریزی میں پڑھنے کے لئےیہاں کلک کیجیئے۔
-
ye bas logo ko pagal bana rahy hai . rate to wo he hai . pass tex hidan kar dia hai bass
-
wateen ny just logo mind ky sath dikhlny ki koshash ki hai .
-
Not Too Much good
-
وہی پرانی دکان پھیکا پکوان۔۔۔ اک دم بکواس پیکج
-
نئے پیکجز کے اعلان کے دن سے لیکر اب تک انتہائی گندی سروس ہوچکی ہے۔ ایک دفعہ ڈوائیس کو بند کر کے دوبارہ آن کرو تو کم از کم 4 سے 5 گھنٹے درکار ہوتے ہیں آن لائن ہونے میں
-
wohi charges hain wohi rates hain….kya kami hoi in me…..?still boring and much expensive


Comments