وارد کی جانب سے مفت ایس ایم ایس ڈیلوری رپورٹس کو بحال کر دیا گیا
کچھ دن قبل سے وارد صارفین کی جانب سے اس بات کی نشاندہی کروائی جارہی تھی کہ وارد نے ایس ایم ایس پیغامات کی ڈیلوری رپورٹس بحال کر دی ہیں۔ آج اس حوالے سے ہمارے ذراع نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ وارد کی جانب سے ایس ایم ایس پیغامات کی ڈیلوری رپورٹس کو بحال کر دیا گیا ہے اور فی الوقت یہ بالکل مفت فراہم کی جارہی ہیں۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ ایس ایم ایس ڈیلوری رپورٹس کا مقصد ایس ایم ایس بھیجنے والے صارف کو اس بات کی یقین دہانی کرانا ہوتا کہ اس کا پیغام مطلوبہ صارف تک پہنچ چکا ہے۔
ایس ایم ایس ڈیلوری رپورٹس ایک عام سروس ہے جو کچھ عرصہ قبل تک تمام موبائل کمپنیوں کی جانب سے مفت فراہم کی جاتی تھی۔ لیکن 2009 کے بعد تمام کمپنیوں نے یہ سہولت بند کردی تھی جسکی وجہ نیٹورک پر اضافی لوڈ بتایا گیا۔ بعد ازاں موبائل کمپنیوں کی طرف سے یہ سہولت ماہانہ اخراجات کے ساتھ متعارف کروائی گئی جسکے تحت صارف مخصوص چارجز ادا کرکے ایک ماہ کے لیے یہ سروس حاصل کرسکتے ہیں۔
فری ایس ایم ایس ڈیلوری رپورٹس حاصل کرنے کا طریقہ:
وارد کی جانب سے فی الوقت یہ سہولت تمام صارفین کو بالکل مفت فراہم کی جارہی ہے۔ آپ کو یہ سہولت حاصل کرنے کے لیے کسی بھی قسم کے تردد کے ضرورت نہیں بشرطیکہ آپ نے اپنے موبائل میں ایس ایم ایس ڈیلوری رپورٹس کی آپشن بند نہ کی ہو۔
ترجمہ و کتابت: محمد زھیر چوہان
اس تحریر کو انگریزی میں پڑھنے کے لئےیہاں کلک کیجیئے۔



[...] Read this post in Urdu [...]
humari khwahish hy k ufone or telenor me bhi delivery reports bahal ho jaye
hummmmmmm Good Offer
Zong should also start this supporting service. How can we suggest the zong administration to start this service.???