زونگ اب ہیلپ لائین کے ساتھ ساتھ انٹرنیٹ پر بھی لائیو چیٹ کے ذریعے صارفین کی رہنمائی کرے گا

مصنف  · Wednesday, Nov 23, 2011 ایک تبصرہ کیا گیا

زونگ کی جانب سے کچھ عرصہ قبل ہی ویب سائیٹ کی از سرے نو تزین و آرائیش کی گئی ہے اور میں کافی بہتری لائی گئی ہے۔ نئی ویب سائیٹ میں لائیو آن لائین چیٹ کا فیچر بھی شامل کیا گیا ہے۔ اس نئے فیچر کے ذریعے صارفین زونگ سے متعلق اپنی شکایات کے لیے ہیلپ لائین کی بجائے آن لائین کسٹمر سروس کے نمائندے سے گفتگو کر سکتے ہیں۔

Zong Live Support thumb زونگ اب ہیلپ لائین کے ساتھ ساتھ انٹرنیٹ پر بھی لائیو چیٹ کے ذریعے صارفین کی رہنمائی کرے گا

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ہیلپ لائین پر کال کرنے کے پیسے بھی ادا کرنا پڑتے ہیں اور انتظار کی زحمت الگ سے برداشت کرنا ہوتی ہے۔ اکثر اوقات ایک کال سے صارف کی شکایت کا ازالہ بھی نہیں ہوپاتا لہذا بار بار کال کرنا پڑتی ہے۔ اس لحاظ سے کسٹمر سروس  کے نمائندے سے آن لائین چیٹ کے نظام کو یقیناً صارفین کی جانب سے سراہا جائے گا۔

زونگ کے کسٹمر سروس نمائندے سے آن لائین چیٹ کرنے کے لیے www.zong.com.pk پر جائیں اور وہاں پر موجود Chat/Live Support کا بٹن دبائیں۔ اس کے بعد ایک نئی ونڈو کھلے گی جس میں آپ کو اپنا نام ، برقی پتہ اور سوال کی نوعیت لکھنا ہوگی۔ جلد ہی زونگ کسٹمر سروس کا نمائندہ آپ کو ہمراہ ہوگا۔

Zong Live Support 2 thumb زونگ اب ہیلپ لائین کے ساتھ ساتھ انٹرنیٹ پر بھی لائیو چیٹ کے ذریعے صارفین کی رہنمائی کرے گا

 

آن لائین چیٹ کی نمایاں خصوصیات:

  • زونگ کی جانب سے یہ سہولت بالکل مفت فراہم کی جارہی ہے۔
  • آپ کو ہر چیٹ کے بعد اس کا مکمل مسودہ بذریہ ای میل ارسال کیا جائے گا۔ لیکن آپ اس آپشن کو ختم بھی کر سکتےہیں۔
  • آپ آن لائین چیٹ کے ذریعے زونگ کے تمام پیکجز کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی شکایات کا اندراج بھی کروا سکتے ہیں۔
  • زونگ کی یہ سہولت زونگ کے علاوہ باقی نیٹورک کے صارفین کے لیے بھی میسر ہے۔ لہذا وہ بھی اگر زونگ سے متعلق کچھ جاننا چاہتے ہیں تو باآسانی رابطہ کر سکتے ہیں۔
  • زونگ کی یہ سہولت باقی نیٹورکس کی نسبت پری پیڈ صارفین کے لیے بھی میسر ہے۔
  • یہ سہولت صبح 9 سے رات 12 بجے تک موثر ہے۔

ترجمہ و کتابت: محمد زھیر چوہان
اس تحریر کو انگریزی میں پڑھنے کے لئےیہاں کلک کیجیئے۔

 

ایک تبصرہ کیا گیا

  1. [...] Read this post in Urdu [...]

 

تبصرہ لکھیے

تمام تبصرے پروپاکستانی کی پالیسی کے مطابق چیک کیے جاتے ہیں۔