نوکیا کی جانب سے موبائل فونز کی 1 سال وارنٹی کی بجائے 2 سالہ وارنٹی

مصنف  · Thursday, Nov 24, 2011 کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا

Nokia Care Protect English Picture Release  thumb نوکیا کی جانب سے موبائل فونز کی 1 سال وارنٹی کی بجائے 2 سالہ وارنٹیگذشتہ روز کراچی میں ایک تقریب کے دوران نوکیا کی جانب سے ’کئیر پراڈکٹ‘ کو متعارف کروایا گیا۔

کئیر پراڈکٹ نوکیا کی نئی آفر کا نام ہے جس میں صارفین موبائل فون کی وارنٹی ختم ہونے پر کچھ رقم کی ادائیگی کرکے مزید 12 ماہ کی وارنٹی حاصل کرسکتے ہیں۔

دوسرے الفاظ میں نوکیا کئیر پراڈکٹ کے ذریعے صارفین کو نوکیا موبائل کی ایک سال کی بجائے دو سالہ وارنٹی فراہم کی جائے گی۔

نوکیا کے مطابق عام طور پر ایک پاکستانی صارف ایک موبائل کو  18 سے 24 ماہ تک استعمال کرتا ہے جبکہ موبائل کی وارنٹی صرف 12 ماہ کی ہوتی ہے اور اسکے بعد اگر موبائل میں کوئی خرابی واقع ہوتی ہے تو صارف کو خود سے اسے ٹھیک کروانا پڑتا ہے۔لیکن اب نوکیا کئیر کے ذریعے صارفین کی یہ مشکل آسان ہوجائے گی۔

اس آفر میں کسی بھی قسم کے پوشیدہ چارجز شامل نہیں ہیں اور صارفین اصل وارنٹی ختم ہونے پر ایک مخصوص رقم کی ادائیگی کرکے 12 ماہ کی مزید وارنٹی حاصل کر سکتے ہیں۔

وارنٹی کے حوالے سے سروس سنٹر کے علاوہ صارفین کی آن لائین اور بذریعہ فون بھی رہنمائی کی جائے گی۔

ترجمہ و کتابت: محمد زھیر چوہان
اس تحریر کو انگریزی میں پڑھنے کے لئےیہاں کلک کیجیئے۔

تبصرہ لکھیے

تمام تبصرے پروپاکستانی کی پالیسی کے مطابق چیک کیے جاتے ہیں۔