Image Image Image Image Image Image Image Image Image Image
Scroll to top

Top

ٹیلی نار کی پورا پاکستان آفر: مفت لامحدود کالز

مصنف  | 06, Jan 2012 | 4 تبصرے

       

آج کل ٹیلی کام کمپنیوں کی جانب سے محل وقوع کی بنیاد پر چارجنگ کی کافی آفرز متعارف کروائی جارہی ہیں۔ اس حوالے سے ٹیلی نار نے زبردست آفر پیش کر کے تمام نیٹورکس کو مات دے دی ہے۔
telenor poora pakistan ٹیلی نار کی پورا پاکستان آفر: مفت لامحدود کالز
ایک ماہ تک موثر رہنے والی اس آفر کے ذریعے ٹیلی نار کے صارفین تمام ٹیلی نار نمبرز پر صرف 7 روپے جمع ٹیکس ادا کرکے روزانہ 21 گھنٹے لامحدود کالز کر سکتے ہیں۔

آفر کی تفصیلات:

  • آفر کے چارجز 7 روپے جمع ٹیکس روزانہ لاگو ہونگے۔
  • صارفین پورے دن میں 21 گھنٹے مفت کالز کر سکیں گے۔ لیکن شام 6 سے 9 کے درمیان کی جانے والی تمام کالز80 پیسہ فی تیس سیکنڈ کے حساب سے چارج کی جائیں گی۔
  • دوسرے نیٹورکس پر کی جانے والی تمام کالز بھی 80 پیسے فی تیس سیکنڈ کے حساب سے چارج کی جائیں  گی۔
  • اس آفر میں کسی بھی نیٹورک پر بھیجا جانے والا ایس ایم ایس 1 روپیہ اور ایم ایم ایس 5 روپے کے حساب سے چارج کیا جائے گا۔

آفر حاصل کرنے کا طریقہ:

  • آفر حاصل کرنے کے لیے اپنے موبائل سے #000*345*ملائیں۔
  • آفر کے چارجز بمع ٹیکس 8 روپے 37 پیسے ادا کرنا ہونگے۔
  • یہ آفرصرف ٹیلی نار کے ٹالک شاک24 گھنٹے پیکج کے صارفین کے لیے موثر ہے۔
  • آفر کی معیاد رات 12 بجے تک ہے۔لہذا اگر آپ آفر سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں تو 12 بج کر 15 منٹ پر آفر سبسکرائیب کروائیں۔

شرائط و ضوابط:

  • مفت کالز کی یہ آفر 10 فروری 2012 تک میسر ہے۔
  • آفر کی شرائط اور چارجز کو کسی بھی وقت تبدیل کیا جاسکتا ہے یا اسے ختم بھی کیا جاسکتاہے۔

ترجمہ و کتابت: محمد زھیر چوہان
اس تحریر کو انگریزی میں پڑھنے کے لئےیہاں کلک کیجیئے۔

Comments

  1. رزاق راؤ. پاک پتن

    زبردست آفر ہے. ختم نہیں ہونی چاہیے.

    • is ofer ke rate change ho gay hain,23january s 15rs +taz.

  2. waqas

    nice ofer

تبصرہ لکھیے