سام سنگ گلیکسی نوٹ کی لاہور اور کراچی میں نمائش کی جائے گی
سام سنگ کی جانب سے حال ہی میں ٹیبلیٹ نما سمارٹ فون گلیکسی نوٹ متعارف کروایا گیا ہے۔ اس حوالے سے دنیا بھر میں فون کی نمائش کی جارہی ہے۔
اس سلسلہ میں اب پاکستان میں بھی لاہور اور کراچی میں گلیکسی نوٹ کی نمائش کی جائے گی۔ جسکی تفصیل کچھ یوں ہے:
- 23 تا 25 مارچ 2012 مال آف لاہور
- 30 مارچ تا یکم اپریل پارک ٹاورز کراچی۔
گلیکسی نوٹ میں سامسنگ کی جانب سے S pen ٹیکنالوجی متعارف کروائی گئی ہے جس کے مدد سے آپ بہترین خاکے بنا سکتے ہیں۔
اس موقع پر آرٹسٹ سامسنگ نوٹ پر شرکاء کے خاکے بھی بنائیں گے اور بعد ازاں یہ خاکے ٹی شرٹس اور مگوں پر پرنٹ کرکے شرکاء کو بطور یادگار تحفہ دیے جائیں گے۔
فون کی نمایاں خصوصیات کچھ یوں ہیں:
- سام سنگ گلیکسی نوٹ میں 5.3 انچ کی ہائی ڈیفینیشن سکرین استعمال کی گئی ہے جسکی بدولت یہ ٹیبلیٹ اور سمارٹ فون دونوں کا کام سرانجام دیتا ہے۔
- اس فون میں 1.4GHz کا ڈؤل کور پراسیسر استعمال کیا گیا ہے جسکی بدولت ملٹی ٹاسکنگ کوئی بھی مسئلہ نہیں۔
- فون میں 1 جی بی ریم اور 16 جی بی میموری نصب ہے ، اسکے علاوہ آپ اس میں 32 جی پی تک میموری کارڈ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
- فون میں 8 میگا پکزل کیمرہ نصب ہے جو بہترین تصاویر اور ویڈیوز بنانے کے اہلیت رکھتا ہے۔
- فون ان تمام خصوصیات کے باوجود انتہائی ہلکا پھلکا ہے اور اسکا وزن صرف 175 گرام ہے۔
ترجمہ و کتابت: محمد زھیر چوہان
اس تحریر کو انگریزی میں پڑھنے کے لئےیہاں کلککیجیئے۔
-
ہزاوں خواہشیں ایسی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
-
اسکی قیمت بھی ساتھ دے دیتے ۔
-
اسکی قیمت بھی ساتھ دے دیتے ۔
-
what is price
-
سعودی عرب میں سامسنگ سمارٹ فون اور ٹیبلٹ کی قیمت ٢٢٠٠ سعودی ریا ل ہے جو کہ پاکیستانی تقریباَ 52500 پاکستانی روپیہ ہے
Comments