Image Image Image Image Image Image Image Image Image Image
Scroll to top

Top

وطین کی جانب سے جلد پاکپتن میں سروس کا آغاز

مصنف  | 11, Apr 2012 | ایک تبصرہ

       

Wateen Telecom New Logo thumb وطین کی جانب سے جلد پاکپتن میں سروس کا آغاز

وطین کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کمپنی جلد ہی یونیورسل سروس فنڈ USF کے تعاون سے پاکپتن شریف میں اپنی سروسز کا اغاز کرے گی۔

USF کے تعاون سے کمپنی پاکستان کے ان علاقوں میں وائی میکس انٹرنیٹ سروس فراہم کرتی ہے جہاں انٹرنیٹ کا استعمال بہت کم ہو۔ وطین اس سے قبل بلوچستان ، سندھ اور پنجاب کے پسماندہ علاقوں میں  تین آپٹیکل فائبر اور چار براڈبینڈ پراجیکٹس پر کام کر رہی ہے جنکی مالیت 2.8 بلین ہے۔

پاکپتن میں سروس کی فراہمی کے آغاز کے بعد اب وطین ملک کے 25 شہروں میں اپنی وائی میکس سروس فراہم کر رہی ہے۔ اس موقع پر وطین کے کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر نعیم زمیندار کا کہنا تھا کہ پاکپتن میں سروس کا آغاز وطین کے مشن کا حصہ ہے جسکا مقصد ہر پاکستانی کو انٹرنیٹ کی سہولت میہا کرنا ہے۔ ہم آنے والے دنوں میں مزید شہروں میں اپنی سروس متعارف کروائیں گے۔

وطین ملک میں وائرلیس انٹرنیٹ فراہم کرنے کمپنیوں میں سب سے اول ہے ، گذشتہ سال سے وطین اپنے نیٹورک کو وسعت دینے اور بہتر سروس فراہم کرنے کے لیے بھر پور کوشش کر رہی ہے۔

ترجمہ و کتابت: محمد زھیر چوہان
اس تحریر کو انگریزی میں پڑھنے کے لئےیہاں کلککیجیئے۔

Comments

تبصرہ لکھیے