Image Image Image Image Image Image Image Image Image Image
Scroll to top

Top

پی ٹی سی ایل کا وائی میکس آپریٹر کے منہ پر تمانچہ : غیر اخلاقی اشتہار بازی

مصنف  | 05, Jul 2012 | ایک تبصرہ

       

پی ٹی سی ایل کی جانب سے حال ہی میں متعارف کروائے جانے والی نائٹرو کلاؤڈ ڈیوائس کے ٹی وی اشتہار میں دیگر وائرلیس براڈبینڈ آپریٹرز کا مذاق بنا کر اخلاقیات کی دھجیاں بکھیر دی گئی ہیں۔

پی ٹی سی کی جانب سے دکھائے گئے اشتہار میں دیگر آپریٹرز کی ڈیوائسز کے نام تھوڑے سے بدل کر انہیں سست رفتار اور فضول ثابت کرنے کی کوشش کی گئی ہے جس کی وجہ سے وائی میکس آپریٹر نالاں نظر آتے ہیں۔

ایک بڑی وائی میکس کمپنی کے نمائندے کے مطابق پی ٹی سی ایل کی جانب سے وائی میکس سروسز کا ایوو سروسز سے موازنہ سمجھ سے بالاتر ہے۔

ایڈورٹائزنگ کے شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کے مطابق پی ٹی سی ایل کی یہ روش مستقبل میں بہت سے مسائل پیدا کر سکتی ہے جہاں آپریٹرز اچھی سروسز فراہم کرنے کی بجائے ایک دوسرے پر کیچڑ ہی اچھالا کریں گے۔ پی ٹی سی ایل کی جانب سے پیش کیا گیا اشتہار قانوناً تو غلط نہیں لیکن اس کے لیے لازم ہے کہ پی ٹی سی ایل کی سروس کا معیار دیگر آپریٹرز کی نسبت بہت اچھا ہو۔

پی ٹی سی ایل کا ٹی وی اشتہار دیکھئے:

اس تحریر کو انگریزی میں پڑھنے کے لئےیہاں کلککیجیئے۔

Comments

  1. kamran muddassar

    yes, but ptcl is also average speed, and its customer care operator are so slow . they have good system but non responsilble operators.

تبصرہ لکھیے