Image Image Image Image Image Image Image Image Image Image
Scroll to top

Top

وسیم احمد کو وائی ٹرائیب کا نیا سی ای اومقرر کر دیا گیا

مصنف  | 05, Jul 2012 | کوئی تبصرہ نہیں

       

Wasim Ahmad thumb وسیم احمد کو وائی ٹرائیب کا نیا سی ای اومقرر کر دیا گیا

ذراع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق  وائرلیس انٹرنیٹ کی سروسز فراہم کرنے والی کمپنی وائی ٹرائیب کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر مصطفی پراچہ کی جگہ وسیم احمد کو تعینات کر دیا گیا ہے۔

مصطفی پراچہ جو کہ وائی ٹرائیب کے چیف ایگزیکٹیو رہے ہیں انہوں نے اپنی محنت اور کاوشوں کی بدولت کمپنی کو پاکستان میں دوسری بہتر براڈبینڈ سروس بنایا ہے۔نئے آنے والے سی ای او وسیم احمد اس سے قبل اورسکام ٹیلی کام کی ذیلی کمپنی Telecel Globe میں بطور گروپ چیف کمرشل آفیسر کام کر رہے تھے۔

وسیم احمد کا ٹیلی کام اور دیگر شعبہ جات میں 20 سال سے زائد کا تجربہ ہے اور وہ اورسکام ، نیسلے اور پراکٹر اینڈ گیمبل جیسی کمپنیوں میں کام کرتے رہے ہیں۔

پرانے سی ای اور مصطفی پراچہ کیوٹیل گروپ میں دوہا ہیڈکواٹرز میں اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔اطلاعات کے مطاق وائی ٹرائیب کے پبلک ریلیشنز ہیڈ زہیرحیدر نے بھی کمپنی چھوڑ دی ہے۔ اب وائی ٹرائیب کی جانب سے Xenith Prکی سروسز حاصل کرلی گئی ہیں۔

اس تحریر کو انگریزی میں پڑھنے کے لئےیہاں کلککیجیئے۔

تبصرہ لکھیے