Image Image Image Image Image Image Image Image Image Image
Scroll to top

Top

مانچسٹر یونائیٹڈ پاکستانی کھلاڑیوں کو تربیت دے گا

مصنف  | 27, Oct 2011 | 2 تبصرے

جیسا کہ ہم آپ کو اس بات سے آگاہ کر چکے ہیں کہ زونگ اور مانچسٹر یونائیٹڈ کے درمیان تین سالہ معاہدہ طے پا چکا ہے۔ ڈان کے مطابق اب اس معاہدے کے تحت پاکستان بھر سے 32 کھلاڑیوں کو مانچسٹر یونائیٹڈ کے کھلاڑی اور کوچ جیسے سر ایلکس فرگوسن وغیرہ تربیت دیں گے۔

اس مقصد کے لیے اگلے سال سے ملک بھر میں مقابلے شروع ہونگے جس میں 10 سے 18 سال کی عمر کے کھلاڑیوں کو منتخب کیا جائے گا۔

لیکن سیکیورٹی خدشات کی بناء پر اس بات کا امکان انتہائی کم ہے کہ مانچسٹر یونائیٹڈ کے کھلاڑی یا کوچ پاکستان آئیں۔

منگل کے روز زونگ کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ رضوان اختر نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ہمیں امید ہے کہ اس قسم کے تربیتی کیمپس سے پاکستان میں فٹ بال کو فروغ ملے گا اور امید ہے کہ دنیا کے مشہور کلب کے زیر سایہ پاکستان میں بھی فٹ بال گراونڈز اور نئی اکیڈمیز قائم ہونگی۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہم مانچسٹر یونائیٹڈ کلب کو بہت قریب سے دیکھ رہے ہیں لہذا اسطرح ہمیں ایک کلب اصول و ضوابط سے بھی آشنائی حاصل ہورہی ہے۔

یاد رہے کہ زونگ مانچسٹر یونائیٹڈ کا آفیشل پارٹنر ہے جسکی بدولت اسے کھلاڑیوں سے انٹرویو یا دیگر سرگرمیوں کی کوریج کی اجازت بھی حاصل ہے۔

پاکستان میں مانچسٹر یونائیٹڈ کے کم و بیش 10 ملین مداح ہیں اور اب اس معاہدے کے نتیجے میں ان کی تعداد میں مزید اضافہ اور فٹ بال کے کھیل کو فروغ ملنے کا امکان ہے۔

ترجمہ و کتابت: محمد زھیر چوہان
اس تحریر کو انگریزی میں پڑھنے کے لئےیہاں کلک کیجیئے۔

Comments

  1. Great News For the Future of Football in Pakistan