Image Image Image Image Image Image Image Image Image Image
Scroll to top

Top

وارد کی نئی سم خریدنے پر 1.5 لیٹر بوتل مفت؟

مصنف  | 03, Nov 2011 | ایک تبصرہ

جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ وارد کو آج کل سیلز کے حوالے سے کافی مشکلات کا سامنہ ہے ، خاص طور پر ایسی صورت حال میں جب وارد کی جانب سے کافی عرصہ سے کوئی نیا پیکج بھی متعارف نہیں کروایا گیا۔

کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ آئیندہ چند ماہ کے دوران زونگ ، وارد کی جگہ لے لے گا ، اسی لیے انتظامیہ کی جانب سے سیلز ٹیموں پر دباؤ ڈالا جارہا ہے کہ وہ اپنی کوششوں کو مزید تیز کریں۔

اسی سلسلہ میں موبی لنک سادہ پلاؤ آفر کی نقل کرتے ہوئے وارد نے بھی ایک نئی آفر متعارف کروا دی ہے۔ جی ہاں ہر نئی وارد سم کے ساتھ 1.5 لیٹر بوتل بالکل مفت۔ گو کہ سردیوں کا آغاز ہورہا ہے لیکن بوتل کے شوقین حضرات کےلیے یہ آفر بہت ہی پرکشش ہوگی۔

یہاں پر آپ کو اس بات کی یاد دہانی کرواتے چلیں کہ اس قسم کی آفرز کو کمپنی کی طرف سے باضابطہ طور پر پیش تو نہیں کیا جاتا البتہ چند فرنچائیز اپنے طور پر ایسی آفرز متعارف کرواتی ہیں۔ بینر میں املاء کی غلطی دیکھ کر آپ کو اندازہ تو ہو گیا ہوگا۔

بشکریہ سحرش

ترجمہ و کتابت: محمد زھیر چوہان
اس تحریر کو انگریزی میں پڑھنے کے لئےیہاں کلک کیجیئے۔

Comments