Image Image Image Image Image Image Image Image Image Image
Scroll to top

Top

کیا پاکستان میں ٹورنٹ ویب سائٹس کو بلاک کردیا گیا ہے؟ جی ہاں! کچھ عرصے کے لیے

Torrents

گو کہ ہمیں پاکستان میں ٹورنٹ ویب سائٹس کے مستقبل کے بارے میں یقینی طور پر کچھ نہیں پتہ لیکن یہ واضح ہے کہ ٹورنٹ کی مشہور ترین ویب سائٹس گزشتہ 25 گھنٹوں کے دوران ملک میں آنکھ مچولی کا شکار ہیں۔

اس وقت پاکستان میں تمام ٹورنٹ ویب سائٹس تک رسائی حاصل نہیں ہے۔ البتہ چند ایسی ٹورنٹ ویب سائٹس ضرور ہیں جو کھل رہی ہیں، جس سے اشارہ ملتا ہے کہ بلاک کرنے کا یہ عمل مینوئل ہے، خودکار یعنی آٹومیٹک نہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں درجن بھر صارفین کی رپورٹ کے مطابق ٹورنٹ ویب سائٹیں گزشتہ شام میں بلاک کی گئی لیکن انہیں رات گئے کھول دیا گیا۔ آئی ایس پیز، بشمول پی ٹی سی ایل ، معاملے کو واضح نہیں کر رہیں۔

بالکل ایسا ہی آج بھی ہوا۔ چند لمحے قبل پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں سب ٹورنٹ ویب سائٹس بلاک ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ پی 2پی کنکشن بالکل ٹھیک چل رہے ہیں، اور صرف ٹورنٹ ویب سائٹس ہی ہیں جن تک رسائی ممکن نہیں۔

واضح رہے کہ پی ٹی سی ایل نے رواں سال مارچ میں پی2پی کنکشنز بند کردیے تھے۔ جنہیں بعد ازاں یہ کہتے ہوئے کھول دیا گیا تھا کہ کمپنی سب میرین کیبل بند ہونے کی وجہ سے بینڈوڈتھ استعمال کو محدود کرنا چاہ رہی تھی۔

اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پی ٹی سی ایل نے تصدیق کی ہے کہ ٹورنٹ ویب سائٹس بلاک کی گئیہے لیکن اشارہ دیا ہے کہ انہیں دوبارہ کھولا جا سکتا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ چند مسائل ہیں جن پر کام کیا جا رہا ہے۔ مسائل کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔

یہ کہنا تو قبل از وقت ہوگا کہ پاکستان میں ٹورنٹس کو ہمیشہ کے لیے بند کردیا گیا ہے یا یہ چیزوں کو بند کرنے کے لیے آئی ایس پیز کی صلاحیتوں کو جانچنے کا تجربہ ہے۔ بہرحال، جو بھی تازہ ترین خبر ہوگی ہم آپ کوپیش کریں گے۔