Image Image Image Image Image Image Image Image Image Image
Scroll to top

Top

گوگل نے اینڈرائیڈ 4.3 جیلی بین کا اعلان کردیا

Android-4.3-Jelly-Bean

گوگل نے بالآخر اپنے موبائل آپریٹنگ سسٹم کی رونمائی کردی ہے۔ چند افراد کے لیے تو بہرحال یہ افسوسناک ہوگا کہ گوگل اپنے کی لائم پائی آپریٹنگ سسٹم کے اجراء میں تاخیر کر رہا ہے لیکن نیا اینڈرائیڈ 4.3 جیلی بین بھی برا نہیں ہے۔

یہ بڑے پیمانے پر ایک اضافی اپڈیٹ ہے، جس میں کارکردگی کے لحاظ سے کچھ بہتریاں کی گئی ہیں اور سافٹویئر میں بھی چند اضافے کیے گئے ہیں۔

اس اپڈیٹ کی چند اہم خصوصیات یہ ہیں:

ملٹی پل یوزر اور رسٹرکشنز

ایک ڈیوائس پر مختلف پروفائلز بنانے کی خصوصیت اینڈرائیڈ کے گزشتہ ورژنز ہی میں آ چکی تھی لیکن گوگل نے کسی پروفائل کے لیے “رائٹس” کو محدود کرنے کی خصوصیت اب متعارف کروائی ہے۔ یہ ونڈوز فون میں کڈز کارنر کی جیسی ہے اور یہاں بھی آپ کسی پروفائل میں مختلف خصوصیات/ایپس تک رسائی کو محدود کر سکتے ہیں۔

مختلف صارفین اپنی ویجٹس، ہوم اسکرینز اور کسٹمائزیشنز کے ساتھ مختلف ماحول میں کام کر سکتے ہیں۔

بہتر نوٹیفکیشنز

اینڈرائیڈ 4.3 آپ کو نوٹیفکیشنز کی ہسٹری دیکھنےکی صلاحیت دیتا ہے۔ ایپس اور ایکسیسریز اور گیمز اب آپ کے نوٹیفکیشن بار پربہتر کنٹرول رکھ سکتے ہیں اور دوسری پیئرڈ ڈیوآئس پر بھی بھیجے جا سکتے ہیں۔

اوپن جی ایل ای ایس 3.0

اینڈرائیڈ 4.3 اوپن جی ایل ای ایس 3.0 گرافکس کی سپورٹ پیش کرتا ہے جو گیمز اور اس کی تفصیلات کے لیے زبردست ہوگی۔ یہ 2ڈی اور 3ڈی دونوں میں کہیں زیادہ معیار لائے گا (اس کا مظاہرہ ایونٹ میں خود گوگل نے کیا) اور مجموعی تجربے میں بھی کافی تفصیلات دے گا۔

ریئل ریسنگ سے کہیں زیادہ پیچیدہ گیمز آنے والے ہیں۔ یہ خصوصیت فی الحال نئے نیکسس 7، نیکسس 4 اور نیکسس 10 پر دستیاب ہوگی۔

لو انرجی بلوٹوتھ موڈ اور اے وی آر سی پی

بلوٹوتھ اسمارٹ ایک نئی خصوصیت ہے جو ایکسسریز کے ساتھ انٹریکٹ کرتی ہے اور بیٹری بچانے کے لیے یہی ٹیکنالوجی استعمال کرے گی۔ بلوٹوتھ اے وی آر سی پی 1.3 آپ کے فون سے منسلک آڈیو ڈیوائس کو اضافی معلومات بھیجتی ہے۔

بہتر کارکردگی

کارکردگی اینڈرائیڈ کی کمزور کڑی ہے لیکن گوگل نے اس حوالے سے واضح طور پر کام کیا ہے۔ جیلی بین کے ساتھ کارکردگی میں لائی گئی بہتری کو یہاں مزید بہتر بنایا گیا ہے۔ وی سنک، ٹچ لیٹنسی، سی پی یو ان پٹ بوسٹس اور دیگر خصوصیات اسے پہلے سے کہیں زیادہ ہموار بناتی ہیں۔

دائیں سے بائیں لکھی جانے والی زبانوں، کی بورڈز کی سپورٹ

اینڈرائیڈ 4.3 ان زبانوں کی سپورٹ بھی پیش کرتا ہے جو دائیں سے بائیں لکھی جاتی ہیں۔ نوٹیفکیشن بار، ڈائل پیڈ اور لسٹس یہ سب ان مخصوص کی بورڈز کے ساتھ کام کرتی ہیں۔ پہلے سے انسٹال شدہ کئی ایپس میں بھی ان کی سپورٹ شامل ہوں گی۔ بدقسمتی سے فی الوقت اردو دستیاب نہیں ہے لیکن امید ہے کہ جلد ہی حالات مختلف ہوں گے۔

اب ایموجی کی بورڈ بھی سسٹم کے ساتھ آتا ہے اور اسے اسپیس بار زیادہ دیر تک دبانے سے ایکٹیویٹ کیا جا سکتا ہے۔

سافٹویئر شمولیت

گوگل اینڈرائیڈ 4.3 سے گوگل پلے گیمز ایپ شامل کر رہا ہے جو ایپل کے گیم سینٹر کی طرح ہے، جہاں آپ کے پاس لیڈربورڈ ہوگا جو آپ اور آپ کے دوست کی پیشرفت اور حاصل کردہ کامیابیوں کو ظاہر کرے گا۔

گوگل کیپ دوسری ایپ ہے جسے پہلے سے شامل کردیا گیا ہے اور ہینگ آؤٹس باضابطہ طور پر گوگل ٹاک کی جگہ لے رہے ہیں۔ متعدد نئی خصوصیات جیسا کہ آپ کی ڈس ایبل کی گئی ایپس کے لیے علیحدہ مینو بھی شامل کیا گیا ہے۔

ڈیولپرز کے لیے آسانی

اینڈرائیڈ 4.3 ڈیولپرز کے لیے زبردست آسانی لاتا ہے۔ اوپن جی ایل ای ایس کے علاوہ یہ کہیں زیادہ بہتر سسٹریل ٹول بھی پیش کرتا ہے جو ڈیولپرز کو اپنی ایپ کی کارکردگی کے بارے میں کہیں بہتر آئیڈیا دے گا۔

یہ کب پیش ہوگا؟

نیا اینڈرائیڈ 4.3 نیکسس 10، نیکسس 4، گلیکسی نیکسس اور اصلی نیکسس 7 کے لیے عالمی سطح پر پیش کیا جا چکا ہے۔ سام سنگ گلیکسی ایس 4 اور ایچ ٹی سی ون گوگل ایڈیشنز کی باری اس کے بعد آئے گی۔ اسٹاک اینڈرائیڈ نہ چلانے والے دیگر فونز آنے والے مہینوں میں متعلقہ مینوفیکچررز کی جانب سے اپڈیٹ حاصل کریں گے۔

اینڈرائیڈ ورژن 4.3 صارفین اور ڈیولپرز دونوں کے لیے ایک بہت اہم قدم ہے۔ اوپن جی ایل ای ایس جیسی خصوصیات نے نہ صرف ایپ ڈیولپرز کے لیے نئے دروازے کھول دیے ہیں، بلکہ یقینی بنا دیا ہے کہ صارفین کو بھی مستقبل میں بہترین مواد میسر ہو۔