Image Image Image Image Image Image Image Image Image Image
Scroll to top

Top

گوگل نے نیا نیکسس 7 جاری کردیا، 230 ڈالرز میں کویڈ کور اور ایچ ڈی اسکرین

Nexus-7-II

اصلی گوگل نیکسس 7 بلاشبہ 2012ء میں سب سے زیادہ سراہے گئے گیجٹس میں سے ایک تھا۔ اس کی کامیابی کی متعدد وجوہات میں سے ایک یہ تھی کہ یہ ایسی قیمت پر دستیاب تھا جو سب کے لیے قابل رسائی بناتی تھی۔

اب ایک سال بعد گوگل نے نیکسس 7 کے جانشیں کا اعلان کیا ہے۔ نیا نیکسس 7 متعدد نئی، اہم خصوصیات کے ساتھ آیا ہے جس میں بہتر اور زیادہ پورٹ ایبل ڈیزائن، بہتر اندرونی خصوصیات، کہیں شاندار ڈسپلے اور پشت پر کیمرہ شامل ہیں۔

اصلی نیکسس 7 کا ڈسپلے 800 ضرب 1280 پکسلز تھا لیکن گوگل نے اسے کہیں بڑھاتے ہوئے 1200 ضرب 1920 پکسلز کردیا ہے۔ اسے کورننگ گوریلا گلاس کی حفاظت دی گئی ہے۔

اس میں کہیں بہتر ہارڈویئر شامل ہے۔ اسٹوریج آپشن کو بھی 8 اور 16 جی سے بڑھا کر اب 16 اور 32 جی بی کر دیا گیا ہے۔ ریم بھی 1 جی بی سے بڑھا کر 2 جی بی کردی گئی ہے۔ پروسیسر کے معاملے میں نیکسس 7 کویڈ کور اسنیپ ڈریگن ایس 4 پرو پروسیسر کے ساتھ ہے، جو کریٹ سی پی یو پر 1.5 گیگاہرٹز پر جاتا ہے، جو اینویڈیا ٹیگرا 3 کویڈکور پروسیسر سے آگے ہے۔

گزشتہ سال کے نیکسس 7 میں صرف سامنے کے رخ پر کام تھا کیونکہ پشت پر کیمرہ اس کی لاگت میں اضافہ کرتا۔ لیکن اس سال نیکسس 7 میں پشت پر 5 میگاپکسل کے کیمرے کا اضافہ کیا گیا ہے، جو 1080 پکسل فل ایچ ڈی وڈیو بنا سکتا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ ٹیبلٹ میں پشت پر کیمرہ کی کوئی تک تو نہیں بنا لیکن بہرحال یہ کچھ نہ ہونے سے یہ بہتر ہے۔

ٹیبلٹ لانے لے جانے میں بھی آسان ہے۔ یہ پچھلے ورژن سے 50 گرام ہلکا اور 1.8 ملی میٹر پتلا ہے۔ اس کے کناروں کو 2.75 ملی میٹر تک کم کیا گیا ہے۔

ٹیبلٹ کی خصوصیات یہ ہیں:

  • جدید ترین اینڈرائیڈ 4.3 جیلی بین
  • 7 انچ ڈسپلے مع 1200 ضرب 1920 پکسلز ریزولیوشن
  • کورننگ گوریلا گلاس پروٹیکشن اور 10 پوائنٹ ٹچ اسکرین
  • 8.7 ملی میٹر موٹائی
  • 290 گرام وزنی
  • 1.5 گیگاہرٹز کویڈ کور اسنیپ ڈریگن ایس 4 پرو پروسیسر اور ایڈرینو 320 جی پی یو
  • 2 جی بی ریم اور 16/32 جی بی اسٹوریج جس میں اضافہ ممکن نہیں
  • پشت پر 5 میگاپکسل کا کیمرہ 1080 پکسل فل ایچ ڈی وڈیو کے ساتھ
  • سامنے کے رخ پر 1.2 میگاپکسل کا کیمرہ
  • ڈوئل بینڈ وائی فائی، بلوٹوتھ 4.0، مائیکرو یو ایس بی 2.0، این ایف سی، ایچ ڈی ایم آئی
  • وائرلیس چارجنگ کے لیے سپورٹ اور گوگل والٹ
  • 3950 ایم اے ایچ بیٹری
  • سیاہ رنگ میں دستیاب

نئے نیکسس 7 کی قیمت گزشتہ سال پیش کردہ نیکسس سے کچھ زیادہ ہے۔ 16 جی بی ورژن کی قیمت 230 جبکہ 32 جی بی 270 ڈالرز ہے۔ یہ گزشتہ سال کے مقابلے میں زیادہ ہے جب 8 جی بی 200 اور 16 جی بی 250 ڈالرز میں پیش کیا گیا تھا۔ لیکن آپ اس سال کے ماڈل کا تقابل نہیں کر سکتے کیونکہ اس میں دوگنی اسٹوریج گنجائش ہے اور اس کے اندر پہلے سے کہیں زیادہ قوت اور کہیں بہتر ڈسپلے موجود ہے۔ اور ان کی وجہ سے قیمت کا یہ فرق جائز ہے۔

نیا نیکسس 7 اگلے ماہ کے آغاز کے ساتھ ہی دنیا بھر کی مارکیٹوں میں دستیاب ہوگا۔ 7 انچ میں دنیا کا بہترین ٹیبلٹ اب پہلے سے کہیں زیادہ بہتر!

اس اعلان کے موقع پر گوگل نے اصلی نیکسس 7 کو ٹیبلٹ کے میدان میں اینڈرائیڈ کے غلبے کا آغآز قرار دیا۔ کیا نیا نیکسس 7 اس غلبے کو ایک واضح برتری میں بدل پائے گا؟ یہ دیکھنا ابھی باقی ہے۔