Image Image Image Image Image Image Image Image Image Image
Scroll to top

Top

گوگل پلے سب سے بڑا ایپلی کیشن اسٹور بن گیا

Google-Play-Logo

اپنے اجراء کے تقریباً 5 سال بعد گوگل کا پلے اسٹور، جسے پہلے اینڈرائیڈ مارکیٹ کہا جاتا تھا، ایپل کے ایپ اسٹور کو پیچھے چھوڑ کر سب سے بڑی آن لائن ایپلی کیشن مارکیٹ بن گیا ہے۔ اسٹور میں اب ایک ملین سے زیادہ ایپس ہیں جبکہ اس کے مقابل اسٹور میں 90 لاکھ سے زیادہ۔

ڈاؤنلوڈ ہونے والی ایپس کی تعداد بھی 50 بلین تک پہنچ چکی ہے اور ڈیولپرز کو جو رقم حاصل ہو رہی ہے وہ بھی ماضی کے مطابق میں ڈھائی گنا زیادہ ہے۔ اعدادوشمار اتنے حیران کن بھی نہیں کیونکہ اس وقت دنیا بھر کے ہزاروں ادارے اپنی لاکھوں بلکہ کروڑوں ڈیوائسز کے لیے اینڈرائیڈ استعمال کر رہے ہیں ۔

یہ اعدادوشمار ایپ اسٹور اور دیگر آن لائن اسٹورز کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار سے بھی بھی بہتر ہے، کیونکہ اینڈرائیڈ کسی سے بھی زیادہ تیزی سے ایپس حاصل کررہا ہے۔

ابھی اتنا وقت نہیں گزرا کہ گوگل نے اپنے اسٹور کا نام بدلا اور سرچ انجن میں “پلے” کا بٹن شامل کیا، لیکن اس سمت میں ہونے والی پیشرفت بہت حیران کن ہے۔ ادارے نے حال ہی میں پورے سیکشن کو ری ڈیزائن کیا ہے اور اسے زیادہ صارف دوست بنایا ہے۔

اس برتری کے ساتھ اب مستقبل قریب میں ناممکن دکھائی دیتاہے کہ کوئی گوگل پلے سے اس پوزیشن کو واپس چھین سکے۔