Image Image Image Image Image Image Image Image Image Image
Scroll to top

Top

پروپاکستانی اور مائیکروسافٹ کے زیر اہتمام بلاگرز میٹ اپ کا انعقاد

مصنف  | 24, Jan 2012 | 2 تبصرے

       

گذشتہ روز پروپاکستانی اور مائیکروسافٹ کے زیر اہتمام لاہور کے ایک کیفے میں بلاگرز کی محفل سجائی گئی۔ اس محفل میں پاکستان بھر سے مختلف موضوعات پر بلاگنگ کرنے والے افراد، آئی ٹی اور ٹیلی کام پروفیشنلز اور مائیکروسافٹ پاکستان کے نمائیندوں نے شرکت کی۔ جن کی تعداد کم و بیش 35 کے لگ بھگ تھی۔

اس موقع پر مائیکروسافٹ پاکستان کے مارکیٹنگ لیڈ شعیب خلیل نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلاگنگ کی بدولت آپ کو اپنی بات دوسروں تک پہنچانے کا موقع ملتا ہے اور مائیکروسافٹ کا مقصد بھی یہی ہے۔

اس تقریب کے منتظم اور پروپاکستانی کے بانی عامر عطاء نے مائیکروسافٹ اور دیگر ملٹی نیشنل کمپنیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بلاگنگ کی ترویج میں ان کمپنیوں کا کافی کردار ہے اور انکے تعاون سے پاکستان بھر میں تقریباً ہر ماہ بلاگرز میٹ اپ، سیمینار اور ورکشاپس منعقد کی جاتی ہیں ۔

اس محفل میں بلاگرز نے مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔ جن میں اردو بلاگنگ ، بلاگ کی سیکیورٹی ، سماجی روابط  کی ویب سائیٹس اور بلاگ ، بلاگ تحریروں کی چوری اور اس طرح کے دیگر موضوعات زیر بحث آئے۔

اس موقع پر مائیکروسافٹ کے نمائیندہ طاہر مسعود نے انٹرنیٹ ایکسپلورر 9 اور ونڈوز فون 7.5 مینگو کے حوالے سے بلاگرز کے سوالات کے جواب بھی دیے۔

ذیل میں اس محفل کی کچھ تصاویر دی جارہی ہے ۔ مکمل البم دیکھنے کے فیس بک کا یہ ربط ملاحظہ کریں۔

https://www.facebook.com/media/set/?set=a.10150559953767899.408662.97429917898&type=1

IMG_1052IMG_1123IMG_1124IMG_1139IMG_1142IMG_1144IMG_1167IMG_1075IMG_1083IMG_1084IMG_1097IMG_1106IMG_1110IMG_1114

ترجمہ و کتابت: محمد زھیر چوہان
اس تحریر کو انگریزی میں پڑھنے کے لئےیہاں کلککیجیئے۔


Comments

  1. نمائیندوں کی بجائے
    نمائندگان کی جماعت آئے گا
    نمبر لے گئے پھر میں سوچ رہا تھا زرا چھاپوں چلو کوئی بات نہین چھاپتا ہوں
    پر میری تصویر کیوں نہیں لگائی :(

تبصرہ لکھیے