Image Image Image Image Image Image Image Image Image Image
Scroll to top

Top

زیر سمندر کیبل کٹنے سے پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر

مصنف  | 10, May 2012 | 2 تبصرے

       

4 thumb زیر سمندر کیبل کٹنے سے پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر

اطلاعات کے مطابق الیگزینڈریا  کے قریب عالمی مواصلاتی رابطے  کے لیے استعمال کی جانے والی  زیر سمندر کیبل SEMEWE4 کٹنے کے باعث پاکستانی انٹرنیٹ صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مختلف انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں نے پروپاکستانی کو آگاہ کیا ہے کہ کیبل کٹنے کی وجہ صارفین کو انٹرنیٹ کے استعمال میں دشواری پیش آرہی ہے اور انکی انٹرنیٹ سپیڈ کم ہوگئی ہے۔

ذراع کے مطابق یہ کیبل پاکستانی وقت کے مطابق 12بج کر 4 منٹ پر کٹی، جسکی وجہ سے صارفین بہت سی ویب سائیٹس نہیں کھول پارہے یا انکی سپیڈ انتہائی کم ہوگئی ہے۔

انٹرنیٹ فراہم کرنے والی کمپنیوں کا کہنا ہے کہ ابھی اس بارے میں کچھ کہنا مشکل ہے کہ سروس کب تک بحال ہوگی۔ اطلاعات کے مطابق یہ کیبل گذشتہ ماہ بھی خرابی کاشکار ہوئی تھی لیکن اسکی خرابی اسی دن دور کر دی گئ تھی۔

SMW4 کیبل 12 ممالک ، پاکستان ، انڈونیشیا ، سنگاپور ،ملائشیا، بنگلہ دیش ، بھارت، سری لنکا، متحدہ عرب امارات ، سعودی عرب ، مصر ، اٹلی اور فرانس کا انٹرنیٹ سروس فراہم کرتی ہے۔

ترجمہ و کتابت: محمد زھیر چوہان
اس تحریر کو انگریزی میں پڑھنے کے لئےیہاں کلککیجیئے۔

 

Comments

  1. وطین کا انٹرنیٹ سست روری کا شکار ہے

    • جناب وطین تو پہلے ہی ماٹھا ہے، ادھر تو پی ٹی سی ایل کا بھی بھرکس نکلا ہوا ہے۔

تبصرہ لکھیے