ایس ایم ایس سپیمنگ کرنے والے نمبروں کی سروس معطل کر دی جائے گی : پی ٹی اے
ایس ایم ایس سپیمنگ کے بڑھتے ہوئے رجحان کو روکنے کے لیے پی ٹی اے کی جانب سے تمام ٹیلی کام کمپنیوں کو حکم جاری کیے گیا ہے کہ وہ سپیم ایس ایم ایس بھیجنے والے نمبرز کی ایس ایم ایس سروس معطل کر دیں۔
پی ٹی اے کے ایک نمائیندہ نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ہمیں آگاہ کیا ہے کہ کوئی بھی موبائل صارف جو 15 منٹ کے اندر ایک ہی ایس ایم ایس 200 افراد کو بھیجے گا اس کی سروس معطل کر دی جائے گی۔ حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد موبائل فون کے ذریعے کیے جانے والے سپیم ایس ایم ایس کو روکنا ہے۔
جب اس حوالے سے موبائل فون کمپنیوں کے نمائیندوں سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ ہمارے پاس سپیم ایس ایم ایس کی شناخت کا نظام موجود ہے، کوئی بھی نمبر جسے سپیم ایس ایم ایس کے نتیجے میں معطل کیا جائے گا اسے دوبارہ چالو کرنے کا اختیار صرف پی ٹی اے کے پاس ہے اور اس مقصد کے لیے پی ٹی اے سے رابطہ ٹول فری نمبر 080055055 یا complaints@pta.gov.pk پر کیا جاسکتاہے۔ ایس ایم ایس سروس دوبارہ چالو ہونے کا عمل کئی ہفتے یا کئی ماہ تک مکمل ہوگا۔
ٹیلی کام کمپنیوں کی جانب سے سپیمر ز کو بھیجا جانے والا پیغام کچھ یوں ہے:
معزز صارف آپ کی ایس ایم ایس کرنے کی سہولت سپیمنگ کی وجہ سے معطل کر دی گئی ہے، مزید معلومات کے لیے ہماری ہیلپ لائن پر رابطہ کیجئے۔
پی ٹی اے کی جانب سے ایس ایم ایس سپیمنگ کو روکنے کے لیے کافی عرصہ سے کوششیں کی جارہی تھیں ، اتھارٹی کی جانب سے صارفین کی آسانی کے لیے سپمیرز کی نشاندہی کا نظام بھی متعارف کروایا گیا تھا۔
گو کہ پی ٹی اے کی جانب سے ایک اچھا فیصلہ کیا گیا ہے لیکن کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ شاید اسکی زد میں زیادہ ایس ایم ایس کرنے والے دوست بھی آجائیں جو ایک وقت میں لطیفے یا شاعری اپنی فون بک میں موجود تمام نمبروں کو بھیج دیتے ہیں۔
ایک مشورہ:
اس نئے نظام کے متعلق حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق خالی بھیجے جانے والے ایس ایم ایس بھی سپیم کے زمرے میں شامل ہونگے۔
پی ٹی اے کو چاہیے کہ وہ موبائل کمپنیوں کی جانب سے روزانہ اپنے صارفین کو مختلف آفرز اور سروسز کے بارے میں بھیجے جانے والے ’سپیم ایس ایم ایس ‘ پر بھی کوئی قدغن لگائے۔
ترجمہ و کتابت: محمد زھیر چوہان
اس تحریر کو انگریزی میں پڑھنے کے لئےیہاں کلککیجیئے۔
-
اور ان اسپیمز کا کیا جائے گا ۔ کیا یہ بھی اسپیم کے زمرے میں آتے ہیں ؟
“7171:
Pakistani Caller Tunes
1Humsafar
2tubadal gaya
…..”
————-
”
3282:
nOW eNJOY 10mb mOBILE iNTERNET FOR ONE MONTH R
۔ ۔ ۔ ۔”
———–
”
5750:
kya aap apne naam ka matlab janna chahte hain? ASK w
……”—————
”
1012:
Kya koi aap ko pasand karta hai? LM li
…….”
————–
“Glow:
Call upto 10 On-net
…..”میں ان نمبرز کی شکایت 9000 پر بھیج بھیج کر تنگ آ گیا ہوں ۔ کوئی حل نہيں آیا ۔
حتیٰ کہ پی ٹی اے کو کاربن کاپی بھیجتے ہوئے وارد کے کسٹمر سروس کو میل بھیجی تو انہوں نے صرف اتنا کہا کہ دیکھیں گے ۔ ۔
(): -
hhhmmmm Yee Kam Theekk hao
-
jis sim ki sms service bnd ho jaye us k liye kiya krna parega
Comments