Image Image Image Image Image Image Image Image Image Image
Scroll to top

Top

ورلڈ ریکارڈ یافتہ شایان عنیق اختر فراڈ نکلا

مصنف  | 28, May 2012 | 17 تبصرے

       

556797 10150935608347899 97429917898 10063507 1367633547 n ورلڈ ریکارڈ یافتہ شایان عنیق اختر فراڈ نکلا

مجھے یہ بیان کرتے ہوئے انتہائی افسوس ہورہا ہے کہ سب سے کم عمر میں مائیکروسافٹ پروفیشنل  بننے کا ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے والا پاکستانی نوجوان شایان عنیق ایک فراڈ ہے۔

شایان عنیق جس کا تعلق اوکاڑہ سے ہے نے حال ہی میں دعوی کیا ہے کہ اس نے مائیکروسافٹ پروفیشنل سرٹیفیکیٹ پروگرام میں 1000 میں سے 998 نمبر لے کر ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے اور اسی لیے مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے اسے جولائی 2012 میں امریکہ دعوت دی ہے۔

اس حوالے سے پاکستان میں مائیکروسافٹ کے نمائیندوں اور امریکہ میں مائیکروسافٹ کے حکام کی جانب سے شایان عنیق کے دعووں کو من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیا گیا ہے۔ان کے مطابق اس نوجوان نے سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے جھوٹ کا سہارا لیا، بل گیٹس کی جانب سے اسے کسی ملاقات کی دعوت نہیں دی گئی۔

مائیکروسافٹ حکام کے مطابق اب کمپنی اپنے سرٹیفائیڈ پروفیشنلز کی عمروں کا ریکارڈ نہیں رکھتی لہذا اب چاہے کوئی کم عمر یہ سرٹیفیکیشن مکمل کرے یا زائد عمر اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

جب ہم نے شایان سے اس بارے میں پوچھا تو انس نے موقف اختیار کیا کہ شاید مائیکروسافٹ کے نمائیندوں نے پروپاکستانی کو غلط معلومات فراہم کی ہیں اور انہیں بل گیٹس کی جانب سے ملاقات کے لیے دسمبر 2012 میں بلوایا گیا ہے، اس نے مزید کہا کہ وہ ہمیں ای میل کے ذریعے بھیجا جانے والا دعوت نامہ بھی دکھا سکتاہے۔

اس نے مزید دعوی کیا کہ اس کا نام گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی جلد شائع کیا جائے گا، اسکے مطابق چونکہ اس نے یہ ریکارڈ نومبر 2011 میں بنایا ہے لہذا شاید اس وجہ سے ابھی اسکا نام ویب سائیٹ پر ظاہر نہیں ہورہا۔ جب ہم نے شایان کے بارے میں جاننے کے لیے اسکے والد سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے بات کرنے سے انکار کر دیا۔

اس حوالے سے ابھی مائیکروسافٹ کی جانب سے کچھ نہیں بتایا گیا کہ کیا وہ اس فراڈیے کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا ارادہ رکھتے ہیں؟

یہاں یہ بات قابل ذکر ہوگی کہ حکومت پنجاب کی جانب سے شایان کے اعزاز میں جلد ایک تقریب کا انعقاد کیا جارہاتھا لیکن اس کے جھوٹ کا پول کھل جانے کے بعد اب اسکی توقع نہیں ہے۔

شایان کی کہانی ایک اور فراڈیے عمار افضل سے ملتی جلتی ہے ، وہ بھی اوکاڑہ سے ہی تعلق رکھتا ہے اور اس نے بھی اسی قسم کےجھوٹے  دعوی کرنے کے علاوہ مائیکروسافٹ ونڈوز 9 بنانے کا دعوی بھی کیا تھا۔ عمار کا فراڈ کیسے پکڑا گیا یہ جاننے کے لیے یہ لنک ملاحظہ فرمائیں۔

اپ ڈیٹ:
شایان کی جانب سے پروپاکستانی پر اپنے جھوٹ کا پول کھل جانے کے بعد  اس نے ہمیں ایک بار پھر چکمہ دینے کی کوشش کی اور Bill and Malinda Gates Foundation کی طرف سے ہمیں جعلی ای میل بھیجی جسکا متن کچھ یوں ہے۔

1 ورلڈ ریکارڈ یافتہ شایان عنیق اختر فراڈ نکلا

لیکن چور جتنا بھی ذہین ہو غلطی ضرور کرتا ہے، شایان کی جانب سے بھیجی جانے والی ای میل دراصل پراکسی سروس کا استعمال کرتے ہوئے جعلی پتہ سے بھیجی گئی ہے۔

shayan1 thumb ورلڈ ریکارڈ یافتہ شایان عنیق اختر فراڈ نکلا

shayan thumb ورلڈ ریکارڈ یافتہ شایان عنیق اختر فراڈ نکلا

مجھے اس نوجوان پر افسوس ہے جو اس کم عمری میں ہی جھوٹ اورفراڈ کا سہارا لے کر دوسروں کو دھوکہ دے رہا ہے۔

اس تحریر کو انگریزی میں پڑھنے کے لئےیہاں کلککیجیئے۔

Comments

  1. تم ہو ہی سڑیل
    ایک تو قوم میں گیلانی پاٹ ٹو پیدا ہویا
    اور تم نا شکری کرنے لگ گئے
    اللہ سے ڈرو ظالمو

  2. انسان کی شکل اس کے بارے میں بتا دیتی ہے ، آپ شکل سے اندازہ کرلیں فراڈ کا

    • یار شکل سے تو بڑا معصوم لگتا ہے یہ لیکن کرتوت اسکے کونڈولیزا رائس والے ہیں۔

      • سعود

        +1

  3. شکل سے بھی ایسے لگ رہا ہے

  4. Adil Yaseen

    baray he afsos ki baat hay is umar main ye haal hay tu agay chul ker ye kya karega

  5. Qamar

    Boaht he dukh or afsos ke baat hai, is kisam k logon ke wajha sy pakistan ka naam mazed bad-naam ho raha hai, is larkay k khilaf sakht-tareen qanoni karwaye honi chahey ta-k ainda koi is kisam ke ghatya harkat na kar sakay.

  6. یہ اس طرح کے لوگ پاکستان کا ستیاناس کر رہے۔۔

  7. Shafqat khan

    Fraud 2012

  8. حسیب نذیر

    لگتا ہے مجھے بھی کوئی اس طرح کا دعویٰ کرنا پڑیگا

    • Umar

      کر کے ویکھ لو۔ پھر آپ کو بھی اسی طرح انہی صفحات پر یاد کیا جائے گا۔

  9. Kya Zamana aagaya hai

  10. is umar main ye hal iska age jakar yakenan zardari bane ga ye

  11. IS KA BAAP BHI JHOTA IS KA BETA BHI JHOTA IS K BAAP NE JHOOT BOLA K MERE BETE K MATRIC EXAMS MAIN 994 NUMBERS AAYE LAKIN MAIN ABHI MUTMAEN NAHIN.1000 + LE GA TO BAS THEEK HA IS KA ROLL NUMBER 71714 HA CHECK KHUD KI JYE YAQEEN AA JAE GA FRUAD KA.

  12. عمر

    very good…
    jis mulk k leaders courpt hun wahan awaam to aisi hogi he.

  13. محمد عرفان نذیر نارتھ کراچی

    سارے فراڈیے پاکستان میں جمع ہو گئے

  14. جس کو جہاں سے چانس مل رہا ہے پاکستان کی MB ایک کرنے پہ تلا ہوا ہے۔۔۔
    افسوس کی بات تو یہ ہے کہ میڈیا بھی “کچھ نئے ” کے چکر میں یا پھر اللہ جانے کسی اور “چکر” میں پاکستان کی بدنامی کا باعث بننے میں پیش پیش ہے۔۔۔

تبصرہ لکھیے