Image Image Image Image Image Image Image Image Image Image
Scroll to top

Top

ٹیلی نار کی نئی ایس ایم ایس اور کال بلاک سروس

مصنف  | 01, Jun 2012 | کوئی تبصرہ نہیں

       

telenor ٹیلی نار کی نئی ایس ایم ایس اور کال بلاک سروسٹیلی نار پاکستان کی جانب سے اب اپنے صارفین کو کال بلاک سروس کے ساتھ ساتھ ناپسندیدہ ایس ایم ایس بلاک کرنے کی سروس بھی فراہم کی جارہی ہے۔ اس سروس کے ذریعے ٹیلی کے پری پیڈ اور پوسٹ پیڈ تمام صارفین غیر ضروری اور ناپسندیدہ کالز اور ایس ایم ایس کو بلاک کر سکتے ہیں۔

ٹیلی نار کی جانب سے کال اور ایس ایم ایس سروس کو ایک بنڈل آفر کے ذریعے پیش کیا جارہا ہے جس کے چارجز20 روپے جمع ٹیکس ماہانہ ہیں۔جب اب کسی بھی نمبر کو بلاک کردیتے ہیں تو جب وہ نمبر آپ کو کال کرئے گا تو اسے ایک مخصوص پیغام سنائی دے گا جسے آپ تبدیل بھی کر سکتے ہیں۔

سروس کی تفصیلات:

  • صارفین کال بلاک اور ایس ایم ایس بلاک کی سروس شارٹ کوڈ 420 کے ذریعے حاصل کرسکتے ہیں۔
  • آپ کسی بھی نمبر کو بلیک لسٹ کر سکتے ہیں ، جس کے بعد آپ کو اس نمبر سے کال یا ایس ایم ایس موصول نہیں ہونگے۔
  • آپ وائیٹ لسٹ بھی بنا سکتے ہیں جس کے ذریعے آپ کو صرف ان نمبروں سے ہی کال اور ایس ایم ایس موصول ہونگے۔
  • صارفین کال اور ایس ایم ایس بلاک کو الگ الگ منتخب نہیں کر سکتے۔
  • یہ سروس پری پیڈ اور پوسٹ پیڈ دونوں صارفین کے لیے موثر ہے۔

کال اور ایس ایم ایس بلاک کرنے کا طریقہ:

سروس حاصل کرنے کے لیے آپ sub لکھ کر 420 پر ایس ایم ایس ارسال کرنا ہوگا۔

call blocker process thumb ٹیلی نار کی نئی ایس ایم ایس اور کال بلاک سروس
چند گھنٹے بعد آپکو سروس ایکٹیو ہونے کا پیغام موصول ہوگا۔ اسکے بعد آپ نے جو نمبر بلاک کرنا ہو آپ اسے 420 پر بھیج دیں۔

call blocker process2 thumb ٹیلی نار کی نئی ایس ایم ایس اور کال بلاک سروس
اس حوالے سے مزید معلومات کے لیے HELP لکھ کر 420 پر ارسال کریں۔
اخراجات کی تفصیل:

  • سروس کے ماہانہ چارجز 20 روپے جمع ٹیکس ہونگے۔
  • ایس ایم ایس کے ذریعے نمبر بلاک یا ان بلاک کرنے پر 2 روپے جمع ٹیکس چارجز لاگو ہونگے۔
  • 420 پر کال کرکے نمبر بلاک کرنے کے چارجز 2 روپے جمع ٹیکس فی منٹ ہونگے۔
  • کسی بھی نمبر کو بذریعہ ویب سائیٹ بلاک یا ان بلاک کرنے کے چارجز 2 روپے جمع ٹیکس ہونگے۔

یہ سروس NWD اور IDD کالنگ ٹیرف پر دستیاب ہے، اگر آپ نے انٹرنیشنل رومنگ ایکٹیو کروائی ہوئی ہے تو آپ کو یہ سروس حاصل کرنے کے لیے اپنا پیکج تبدیل کرنا ہوگا۔

اس تحریر کو انگریزی میں پڑھنے کے لئےیہاں کلککیجیئے۔

تبصرہ لکھیے