زونگ کی جانب سے صارفین کے لیے دو نئے کم قیمت موبائل فون متعارف
زونگ کی جانب سے حال ہی میں اپنے صارفین کے لیے دو نئے کم قیمت موبائل فونز G2800s اور G5510 متعارف کروائے گئے ہیں ، ان موبائل فونز کی قیمت بالترتیب 1650 روپے اور 3700 روپے ہے ، موبائل فونز کے فیچرز کی تفصیل کچھ یوں ہے۔
G2800s:
زونگ کا یہ انتہائی کم قیمت فون بنیادی فیچر ز کا حامل ہے اور اسکے ساتھ زونگ صارفین کو فری ایس ایم ایس اور مفت کالز بھی فراہم کی جارہی ہیں ،فون کے نمایاں فیچرز کچھ یوں ہیں۔
- 1.5 سکرین
- ٹارچ لائیٹ
- ایف ایم ریڈیو
- فلیش لائیٹ
- میموری کارڈ کی سہولت
- 67 آن نیٹ مفت منٹ اور 500 مفت ایس ایم ایس ماہانہ وہ بھی پورے 6 ماہ کے لیے
- فون کی قیمت : 1650روپے
G 5510:
زونگ کی جانب سے پیش کیا جانے والا یہ فون بہت سے فیچرز سے مزین اور اسکے ساتھ بھی صارفین کو مفت انٹرنیٹ اور ایس ایم ایس فراہم کیے جارہے ہیں ، فون کے نمایاں فیچرز کچھ یوں ہیں:
- 2.4 انچ سکرین
- جی پی آر ایس انٹرنیٹ
- بلیوٹوتھ
- 0.3 میگا پکزل VGA کیمرہ
- ایف ایم ریڈیو
- ٹارچ لائیٹ
- میوزک پلئیر
- 150 مفت منٹ اور 500 ایس ایم ایس اور 4 ایم بی موبائل انٹرنیٹ ماہانہ اور وہ بھی پورے 6 ماہ کے لیے۔
- فون کی قیمت : 3700 روپے۔
زونگ کے یہ نئے موبائل فونز حاصل کرنے کے لیے اپنی قریبی زونگ فرنچائز یا پھر کسٹمر سروس سنٹر پرجائیں۔
اس تحریر کو انگریزی میں پڑھنے کے لئےیہاں کلککیجیئے۔
-
4 ایم بی موبائل انٹرنیٹ ماہانہ اور وہ بھی پورے 6 ماہ کے لیے؟ اس کی کیا ضرورت تھی
-
ایسے موبایل کا کمپنی کو بھت فایدھ ھے،کیونکھ اپ کال سٹارٹ کرین اور 55سیکنڈ پر ڈسکنکٹ بھی کر دین تب بھی یھ اپ کی کال 1 منٹ سے اوپر لے جائے گا اور اپ کو 1.30منٹ کی کال چارج ھو گی۔ہے نھ فایدھ
Comments