نت نئے موبائل انٹرنیٹ پیکجز : خوش آمدید تھری جی یا خیر باد تھری جی
یقیناً آپ میں سے اکثر لوگوں نے یہ بات محسوس کی ہوگی کہ آج کل کم وبیش تمام ٹیلی کام کمپنیاں نئے اور سستے انٹرنیٹ بنڈل پیکجز متعارف کروانے میں مصروف ہیں۔ شاید انہیں اس بات کا احساس ہوگیا ہے کہ مارکیٹ میں جی پی آر ایس یا موبائل انٹرنیٹ کی مانگ میں اضافہ ہوگیا ہے؟
دیکھا جائے تو سستے موبائل انٹرنیٹ پیکجز کی ابتدا زونگ نے کی، کمپنی کی جانب سے جولائی 2009 میں 200 روپے ماہانہ کے عوض لامحدود موبائل انٹرنیٹ کا پیکج متعارف کروایا گیا۔باقی کمپنیاں شاید دیر سے جاگیں لیکن آج کم و بیش تمام کمپنیاں اپنے صارفین کو موبائل انٹرنیٹ کی جانب راغب کرنے کے لیے نت نئے پیکجز متعارف کروا رہی ہیں۔
پاکستان میں موبائل انٹرنیٹ کے استعمال میں اضافہ کی ایک بڑی وجہ سمارٹ فونز کی فروخت میں اضافہ بھی ہے۔ لیکن اگر اعدادوشمار پر نظر ڈالی جائے تو پاکستان میں موبائل انٹرنیٹ کے زیادہ تر صارفین کے پاس عام فیچرفونز ہی ہیں جن میں زیادہ تر نوکیا سیمبئین سے مزین ہیں۔ جو اس بات کو ظاہر کرتے ہیں کہ ابھی سمارٹ فونز پاکستان میں اتنے بھی مشہور نہیں ہوئے ۔
اعداد وشمار یہ بتاتے ہیں کہ مارچ 2011 میں پاکستان میں موبائل انٹرنیٹ صارفین کل انٹرنیٹ صارفین کا صرف 3.61 فیصد تھے جو 2012 میں بڑھ کر 15 فیصد ہوگئے ہیں۔اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کس تیزی کے ساتھ موبائل انٹرنیٹ گھریلو اور بزنس صارفین کی اولین ترجیح بنتا جارہاہے۔
صارفین کی جانب سے موبائل انٹرنیٹ کے استعمال میں اضافہ کی ایک اور وجہ یہ بھی ہے کہ موبائل کمپنیاں آج کل انٹرنیٹ سروس انتہائی سستے داموں فراہم کر رہی ہیں ، وہی کمپنیاں جو کبھی 18 روپے فی ایم بی کے حساب سے موبائل انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرتی تھیں اب 3 سے 4 روپے میں 50 ایم بی انٹرنیٹ دے رہی ہیں۔
اگر دیکھا جائے تو اس کے پیچھے موبائل کمپنیوں کے دو مقاصد ہوسکتے ہیں:
- صارفین کو تھری جی ٹیکنالوجی کی جانب راغب کرنے کے لیے انہیں پہلے موبائل انٹرنیٹ سروس سے روشناس کرایا جائے تاکہ انہیں موبائل فونز پر انٹرنیٹ استعمال کرنے کی عادت ہو۔
- تھری جی ٹیکنالوجی پر سرمایہ کاری کرنے سے قبل صارفین کا ردعمل دیکھا جائے کہ کیا وہ موبائل انٹرنیٹ استعمال کرنے پر آمادہ ہیں یا نہیں؟
دیکھا جائے تو پاکستانی موبائل مارکیٹ کے حوالے سے دوسرا مقصد انتہائی اہمیت کا حامل ہے ، اگر صارفین موبائل انٹرنیٹ کی جانب راغب نہیں ہوتے تو امکان یہی ہے کہ کمپنیاں تھری جی ٹیکنالوجی پر سرمایہ کاری کرنے سے گریز کریں گی۔ خیر تھری جی ٹیکنالوجی آئے یا نہ آئے موبائل کمپنیاں اب انٹرنیٹ سروس کے ذریعے بھی اپنی آمدنی میں مزید اضافہ تو کر سکیں گی۔
اس حوالے سے آپکی رائے کیا ہے، آپ موبائل کمپنیوں کے اس رویے کو کیسے دیکھتے ہیں ہمیں اپنے تبصروں سے ضرور آگاہ کیجئے گا۔
ترجمہ و کتابت: محمد زھیر چوہان
اس تحریر کو انگریزی میں پڑھنے کے لئےیہاں کلککیجیئے۔
-
warid ky elawa kisi bi compeny ki internet service istmal ky kabil nahi
-
Bahii Jazz ka Bi Tu acha hai
-
-
غلط بات نعیم صاحب، اس کا مطلب ہے کے اپ نے زونگ کا انٹرنیٹ نہیں استعمال کیا،جو کے سب سے سستا بھی ہے اور تیز بھی ہے .
-
Mena zong ka use kia hai par rate acha nahi.ab me ufone ka use karta ho.mobile or pc par .rs.4.99 me 300mb .1am to 9pm jo mera lea download ka lea best hai
-
nahe g ufone ki bat karo bohot he acha ar fast service k sath hy
Comments