پی ٹی سی ایل : 2Mbps کی قیمت میں 4Mbps انٹرنیٹ
پی ٹی سی ایل کی جانب سے رمضان کے مبارک مہینے میں صارفین کے لیے خصوصی آفر متعارف کروائی گئی ہے۔ جس میں صارفین 2Mbps پیکج کی قیمت میں 4Mbps پیکج حاصل کرسکتےہیں۔
اس آفر میں صارفین 30 ستمبر 2012 تک 1499 روپے ماہانہ میں 4Mbps انٹرنیٹ کے مزے لوٹ سکتے ہیں۔ اس کے لیے صارفین کو 1236 پر کال کرکے اپنا پیکج 4Mbps پر اپ گریڈ کروانا ہوگا۔
نئے صارفین اور پی ٹی سی ایل 1Mbps پیکج صارفین بھی اس آفر سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
نوٹ:
- یہ آفر 20 جولائی 2012 سے30 ستمبر 2012 تک موثر ہے۔
- صارفین 30 ستمبر سے قبل 1236 پر کال کرکے اپنا پیکج واپس 2Mbps پر ڈاؤن گریڈ کروا سکتے ہیں۔
- 30 ستمبر کے بعد 4Mbps پیکج کے چارجز 1999 روپے ماہانہ چارج کیے جائیں گے۔
- انٹرنیٹ استعمال کی ماہانہ حد 300GB ہے ، حد سے تجاوز کرنے پر 5000 روپے زائد ادا کرنا ہونگے۔
- دیگر شرائط لاگو ہونگی۔
اس تحریر کو انگریزی میں پڑھنے کے لئےیہاں کلککیجیئے۔
-
but ptcl should inform all the customers before upgrading
Comments