پی ٹی اے کی جانب سے سم ایکٹیویشن کا نیا نظام جلد متعارف کروایا جائے گا
پی ٹی اے اور تمام پاکستانی موبائل کمپنیوں نے آج موبائل سمز کی فروخت ، ایکٹیویشن اور تصدیق کے حوالے سے ایک نئے فریم ورک کی منظوری دی ہے۔
اطلاعات کے مطابق پی ٹی اے حکام اور تمام موبائل کمپنیوں کے اعلی عہدہداران نے پی ٹی اے کے مرکزی دفتر میں مشاورت کے بعد ایک نیا فریم ورک تیار کیا ہے جو کہ آئیندہ چندماہ میں لاگو کیا جائےگا۔
اس نئے نظام کے مطابق اب نئی سم خریدتے وقت کسی بھی قسم کی کاغذی کاروائی کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ تمام کام سم خریدنے کے بعد 789 کے ذریعے انجام دیے جائیں گے۔
سم ایکٹیویشن کا طریقہ کار:
ابھی تک ملنے والی اطلاعات کے مطابق نئی سم خریدتے وقت صارف کو اپنا اصلی کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ دکھانا ہوگا۔ریٹیلرکمپیوٹر پر نئی سم کو شناختی کارڈ نمبر کے ساتھ منسلک کر دے گا۔ بعد ازاں صارف کو سم ایکٹیویٹ کروانے کے لیے 789 پر کال کرنا ہوگی جہاں پر اس سے شناختی کارڈ کی تمام معلومات پوچھی جائیں گی۔
اس نئے نظام کے تحت صرف مخصوص سیلز سنٹر ہی نئی سم کا اجراء کر سکیں گے۔ اسکے ساتھ ساتھ شناختی کارڈ کاپی کا غلط استعمال بھی رکے گا۔ اب سیلز سنٹرز پر فارم پر کر نے کی بجائے تمام معلومات فوری طور پر کمپیوٹر میں ہی اپلوڈ کر دی جائیں گی۔ جسکی بدولت کسی بھی قسم کی دھوکہ دہی کا احتمال بھی ختم ہوجائے گا۔
اس موقع پر چیرمین پی ٹی اے نے تمام شراکت داروں کو مبارک باد دی اور اس بات کی امید ظاہر کی کہ آئیندہ بھی باہمی مشاورت سے ہی نئے نظام متعارف کروائے جائیں گے۔
موبائل کمپنیوں کے نمائیندوں نے اس موقع پر صارفین کو نئی اور بہتر سہولیات فراہم کرنے کے عظم کا اظہار بھی کیا۔
ترجمہ و کتابت: محمد زھیر چوہان
اس تحریر کو انگریزی میں پڑھنے کے لئےیہاں کلککیجیئے۔



umeed hai k mustaqbil mein tamaam bogas simo ka khatma ho jay ga
kia ma pooch sakta hun kay urdu main blog kaisay install kia ?
This system is already working before 1 year ago
Great Wasa bhi Both Thang Kar raka ha wrong numbers na
suggestion tou kafi achi hai baki jb intimate ho ga yeh tab pata chaly ga