یوفون فیصل آباد آفر کے ذریعے اب پورا دن مفت کالز

مصنف  · Thursday, Nov 24, 2011 ایک تبصرہ کیا گیا

faisalabadOffer inner2411 یوفون فیصل آباد آفر کے ذریعے اب پورا دن مفت کالزحال ہی میں یوفون کی جانب سے اپنی فیصل آباد آفر میں تبدیلی کی گئی ہے اور اسے پہلے کی نسبت مزید بہتر بنا دیا گیا ہے۔

اس نئی آفر کے ذریعے اب فیصل آباد میں مقیم یوفون صارفین صرف 6٫99 روپے + ٹیکس ادا کرکے 24 گھنٹے یوفون کے تمام نمبروں پر مفت بے حساب کال کرسکتے ہیں۔

آفر حاصل کرنے کا طریقہ:
آفر حاصل کرنے کے لیے اپنے یوفون نمبر سے #94*ملائیں ۔

شرائط و ضوابط:

  • یہ آفر صرف فیصل آباد شہر کے صارفین کے لیے موثر ہے۔
  • ہر کال کے لیے 1 پیسہ کال سیٹ اپ چارجز وصول کیے جائیں گے۔
  • دوسرے نیٹورکس پر کی جانے والی تمام کالز منتخب کردہ پیکج پلان کے مطابق ہی چارج کی جائیں گی۔
  • یہ آفر صرف پری پیڈ صارفین کے لیے موثر ہے۔
  • اس آفر کو ختم کرنے کے لیے ایس ایم ایس پیغام میں unsub لکھیے اور اسے 3394 پر ارسال کردیں۔
  • اس آفر کے ذریعے کانفرنس کال نہیں کی جاسکتی۔
  • وائس بکٹ اور دیگر نمبرز پر کی جانے والی کالز آفر میں شامل نہیں۔
  • تمام ٹیکس لاگو ہیں۔

ترجمہ و کتابت: محمد زھیر چوہان
اس تحریر کو انگریزی میں پڑھنے کے لئےیہاں کلک کیجیئے۔

ایک تبصرہ کیا گیا

  1. واہ کیا بات ہے۔ زبردست نیوز اور سُپر یو فون آفر۔۔۔

 

تبصرہ لکھیے

تمام تبصرے پروپاکستانی کی پالیسی کے مطابق چیک کیے جاتے ہیں۔